آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، بلاول بھی ہسپتال پہنچ گئے

4  اکتوبر‬‮  2022

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے ۔ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹرز رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی ہسپتال پہنچی ہے۔ ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ سابق صدر کا علاج پاکستان میں ہوگا یا پھر انہیں بیرون ملک منتقل کیا جائے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور یہ ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved