مریم نواز کا لندن جانے کا معاملہ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

4  اکتوبر‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے پاسپورٹ مل گیا ہے اب میں لندن جاؤں گی ۔والد اور بھائیوں سے تین سال سے زائد سے ملاقات نہیں ہوسکی۔
لاہور میں نیوز کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ میری ایک سرجری بھی ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی اس کے لیے بھی لندن جا رہی ہوں ۔
ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میرے ساتھ تو نہیں لیکن میاں محمد نواز شریف جلد پاکستان آ جائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ اقتدار کوئی لالی پاپ ہے کہ آپ کو دیدیں۔ نواز شریف کی واپسی کا راستہ صاف ہے صرف ایک درخواست دینی ہے۔ نواز شریف نے کب واپس آنا ہے اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اب میری جدوجہد ہی اس بات پر ہوگی کہ عمران خان کو پکڑا جائے لیکن اس کے خلاف کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنے گا۔ میں پاگلوں کی طرح ہر جگہ سے الیکشن میں کھڑی نہیں ہوں گی۔ عمران خان کے خلاف ثبوت ہیں اور فیئر ٹرائل میں دنیا کی کسی عدالت میں نہیں بچ سکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved