پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کتنے لوگ شامل ہوں گے؟ ایجنسیوں کا حیران کن انکشاف

4  اکتوبر‬‮  2022

عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے وزارت داخلہ اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، سیکورٹی ایجنسیوں کی بریفنگ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے کرنے کے لیے وزارت داخلہ اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کے موقع پر اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی جائے گی۔

 ذرائع  نے بتایا کہ ممکنہ لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع سرکاری عمارتوں اور ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے کی جائے گی۔ اجلاس کی کارروائی کو ان کیمرہ رکھا گیا۔ سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا کی تعداد 15 سے 20 ہزار کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ مارچ کے دوران امن وامان یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد پولیس سمیت سندھ پولیس، رینجرز، اور ایف سی کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امن وامان کے لیے اسلام آباد پولیس سمیت، سندھ پولیس، ایف سی اور رینجرز کے 30 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved