سٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا دن

4  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار اور سرمایہ کاری کا مثبت رجحان رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کے 100 انڈیکس میں مجموعی طور پرکاروباری دن میں 138 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کاروبار کا اختتام 41 ہزار 350 پوائنٹس پر ہوا۔

سٹاک مارکیٹ  میں آج مجموعی طور پر 59 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9   ارب 35 کروڑ روپے رہی۔

اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے کے اضافے  کے بعدکاروبار کےاختتام پر 6 ہزار 784 ارب روپے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو مسلسل مندی کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved