بنگلہ دیش کے نیشنل گرڈ میں خرابی، 14 کروڑ افراد بجلی سے محروم

4  اکتوبر‬‮  2022

بنگلادیش کے نیشنل پاور گرڈ میں خرابی کے باعث ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش پاور ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں کسی جگہ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق اس خرابی کے باعث تمام پاور پلانٹس ٹرپ کرگئے جس کے باعث دارالحکومت ڈھاکہ سمیت دیگر بڑے شہروں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی اور مجموعی طور پر 14 کروڑ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہرین کی جانب سے یہ تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ خرابی کہاں ہوئی اور اس کی وجہ کیا ہے، مگر بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، تاہم ڈھاکہ میں بجلی کی بحالی رات 8 بجے تک ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی حکومت نے درآمدات کی لاگت میں کمی لانے کیلئے پہلے ہی ڈیزل پر چلنے والے تمام پاور پلانٹس بند کردئیے تھے جس کے باعث ملک میں بجلی کی قلت ہوگئی تھی۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ڈیزل سے چلنے والے پلانٹس کی بندش سے بنگلادیش کو 1500 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved