سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، آج قیمت کیا رہی؟

4  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج  پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت 2150 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 48  ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1843 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 27 ہزار 272 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کے اضافے کے بعد 1704 ڈالر ہو گئی  ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved