ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، دیگر کرنسیوں کی قیمت کیا رہی؟

4  اکتوبر‬‮  2022

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں آج  کمی کا رجحان ریکارڈکیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 1.65 روپے کی کمی  کے بعد 225.64 روپے رہی۔

دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو 222.86، کینیڈین ڈالر 165.96، اماراتی درہم 61.43، سعودی ریال 60.03 اور قطری ریال کی قیمت 61.97 روپے رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1.16روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved