وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے خواتین ایم پی ایز کی ملاقات

4  اکتوبر‬‮  2022

پرویز الہٰی نےکہا ہے کہ خواتین کو عملی میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی کی سیاسی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں خواتین ارکان اسمبلی سے مشاورت کو اہمیت دیں گے۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد میں خواتین ارکان اسمبلی نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم سمجھا ہے، خواتین کو عملی میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد میں خواتین ہراول دستے کا کردارادا کررہی ہیں، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے خاتون ایم پی اے کی طرف سے سوہاوا میں ڈیم کی تجویز پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے گزشتہ روز خواتین ایم پی ایز کی ملاقات ہوئی تھی جس میں خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے تجاویز پیش کیں جس پر پرویز الہٰی نے قابل عمل تجاویز پرعملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved