ایک دم سے تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اس میں وقت لگتا ہے، بابر اعظم

4  اکتوبر‬‮  2022

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ایک دم سے تمام چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اس میں وقت لگتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) پوڈکاسٹ کی 41 ویں قسط جاری کی گئی ہے، پوڈ کاسٹ میں 17سال بعد ہونے والی سیریز کے حوالے سے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کے بیانات شامل ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے دیے گئے بیان میں قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی، انگلینڈ ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت ٹف ٹائم دیتی ہے، میچز بہت ٹف ہوئے اور انہی مشکل میچز کی وجہ سے میگا ایونٹ کی بھرپور تیار ہوئی۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے میچز آخری گیند تک گئے ہیں،کلوز میچ سے کھلاڑیوں کو اعتماد ملتا ہے اور اس سیریز سے ورلڈ کپ کی بہترین تیاری کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمائے تاکہ پلیئنگ الیون اور پنچ اسٹرنتھ کا اندازہ لگایا جاسکے، دن بدن ٹیم میں بہتری آتی جارہی ہے، بولنگ پہلے بھی بہترتھی مزید بہتر ہوتی جارہی ہے۔

کپتان نے اپنی گفتگو میں کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ کھلاڑیوں کو ایک میسیج دیتا ہوں کہ اپنا100فیصد دیں، نتیجہ ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن کھلاڑی 100فیصد دے رہے ہیں، ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی مین آف دی میچ بننا چاہتا ہے جو کہ بحیثیت کپتان میرے لیے بہت اچھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved