ترین گروپ کو بڑا دھچکہ، عمران خان نے بڑی وکٹیں گرا دیں

4  اکتوبر‬‮  2022

تحریک انصاف نے جہانگیر ترین گروپ کی بڑی وکٹیں گرا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین کے دست راست مہر اشرف سیال نے ترین گروپ کو خیرآباد کہتے ہوئے واپس تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

مہر اشرف نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان لودھراں میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں، سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر عامر اقبال شاہ اور کیپٹن ریٹائرڈ عزت جاوید کی موجودگی میں جلسہ عام کے دوران کیا۔

تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے مہر اشرف نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے منشور پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ مہر اشرف سیال کا شمار لودھراں کے بااثر سیاسی خاندانوں میں ہوتا ہے، اور یہ جہانگیر ترین کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved