بھیک مانگنے سے بہتر ہےکہ کرایوں میں اضافہ کردیا جائے، خواجہ سعد رفیق

4  اکتوبر‬‮  2022

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ جہاں رہائشی متاثر ہوئے وہی ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بھیک مانگنے سے بہتر ہے کہ کرایوں میں اضافہ کردیا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس مالی سال میں ریلوے کو مالی جھٹکے لگے ہیں جس کی وجہ سے ریلوے کا خسارہ پانچ سو ارب سے زائد پر پہنچ گیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے کئی روز تک ریلوے آپریشن بند رہا جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب سے زائد کا نقصان ہوا اور نقصانات ہماری حثیت سے بڑھ کر ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں 2.7 ارب روپیہ ریلوے کی زمینوں سے کمائے تھے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کہ ریلوے زمین صرف ریلوے استعمال کرنے کے حکم پر نقصان ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں درخواست کی امید ہے جلد زمین کمرشل کرنے کی اجازت ملے گی کیونکہ ریلوے کے پاس ہونے دولاکھ سے اوپر زمین ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved