ایوان صدر میں ہونیوالی ملاقات میں عمران خان نے ملک کی بااثر شخصیت سے کیا مانگا، مریم نواز کا بڑا انکشاف

4  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایوان صدر کی خفیہ ملاقات میں ملک کی بااثر شخصیت سے این آر او مانگا، وہ نہیں ملا تو تنقید شروع کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایوان صدر کی خفیہ ملاقات میں عمران خان نے این آر او مانگا، نہیں ملا تو جلسوں میں تنقید شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی اس لئے بنایا نیپیز بدلنے سے انکار کردیا گيا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شیطان کو آپ نے معافی دے دی تو یہ آئندہ بھی یہی کرے گا، کھلنڈرے، تلنگے کو وزیراعظم بنائیں گے تو وہ سائفر گم کرکے کہے گا گم ہوگیا، وہ دہائیاں دے رہا ہے کہ وہ 2018ء کے الیکشن کی طرح اسے جتوانے کا بندوبست کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عمران خان نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں معنی خیز لفظوں کیساتھ اس ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved