سعودی عرب 2029ء میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کا فیصلہ کمبوڈیا کے دارالحکومت پنوم پن میں منعقد ایشیائی اولمپکس کی جنرل اسمبلی نے اپنے 41 ویں اجلاس میں کیا۔
اجلاس میں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی درخواست پر غور کیا گیا، اس دوران سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا سال 2029ء میں 41 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کا انعقاد نو تعمیر شدہ شہر نیوم کے ٹروجینا ریزورٹس میں ہوگا۔
واضح رہے کہ مغربی ایشیا کے خطے میں سعودی عرب سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔