کسی بھی وقت لانگ مارچ کی کال دے سکتا ہوں، عمران خان

4  اکتوبر‬‮  2022

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کیلئے کال دے سکتا ہوں، جس میں سب کو جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔

پشاور میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ آج قوم کیلئے ٹرننگ پوائنٹ ہے، قوم کو اپنے مستقبل کیلئے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کیلئےکال دے سکتا ہوں، سب نے حقیقی آزادی تحریک میں جہاد سمجھ کر حصہ لینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک پر چوروں کا تسلط ہے جو 30 برس سے لوٹ مار کر رہے ہیں، کسی سے ذاتی لڑائی نہیں، قوم کے مستقبل کیلئے کھڑا ہوں، کرپٹ ٹولے نے ماضی میں این آر او لیکر اپنی چوریاں معاف کرائیں، صرف 10 سالوں میں چار گنا قرضہ بڑھایا، حکومت میں آئے تو آدھا پیسہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ باہر بیٹھ کر سازشیں کیں اور ہماری حکومت گرا دی، یہ مہنگائی کا بہانہ بنا کر اقتدار میں آئے مگر اب انہوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے، ان کو عام آدمی کی فکر ہی نہیں، یہ صرف اپنی چوری چھپانے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے، اپنا راستہ صاف کرنے کیلئے مجھ پر جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved