ترکیہ کی افغانستان کیساتھ فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاریاں

4  اکتوبر‬‮  2022

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد افغانستان کیلئے ترکیہ کی جانب سے فضائی آپریشن آئندہ سال مارچ میں بحال ہو رہا ہے جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ترکش ائیرلائنز کابل اور مزار شریف کیلئے فضائی سروس شروع کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ برس مارچ میں کابل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ایک فلائٹ آپریٹ ہوگی جب کہ مزار شریف کیلئے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

 ترکش ائیر لائنز ماضی میں استنبول ائیرپورٹ سے افغان دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور مزار شریف ائیرپورٹ تک براہ راست پروازیں چلاتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ افغان میں طالبان حکام کی جانب سے عالمی برادری سے کابل کیساتھ فضائی آپریشن بحال کرنے کی مسلسل اپیل کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved