وزارت خزانہ کے بعد مفتاح اسماعیل سے ایک اور بڑا عہدہ واپس لے لیا گیا

4  اکتوبر‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کو چیئرمین ایکنک کے عہدے سے فارغ کر کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چیئرمین ایکنک تعینات کر دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل بطور وفاقی وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت نوید قمر ایکنک کے ارکان میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود بھی ایکنک میں بطور رکن موجود ہیں۔  پنجاب سے محسن لغاری اور سندھ سے نثار کھوڑو ایکنک کے ارکان حصہ ہوں گے۔

صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھکڑا ایکنک میں بطور رکن جبکہ بلوچستان سے سنئیر ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نور محمد دومر ارکان میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اسحاق ڈار کی وطن آمد کے بعد مفتاح اسماعیل سے وزیر خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے، تاہم وہ کسی قلمدان کے بغیر وفاقی وزیر کے عہدے پر موجود ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved