نیوزی لینڈ نے شاداب خان کو امی جی یاد کرا دی

5  اکتوبر‬‮  2022

قومی ٹیم کا اسکواڈ سہہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ چکا ہے جہاں کرائسٹ چرچ کی سردی نے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو’ امی جی ‘یاد دلا دی۔

انسٹاگرام پر کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہمراہ تصویر شیئر کی، تصویر میں تینوں کھلاڑیوں کو شدید سرد موسم کے باعث مفلر اور گرم کپڑے پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہائے امی جی سردی۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کا موسم ان دنوں سرد رہتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے وہاں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کل بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved