مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم سےپارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

30  ستمبر‬‮  2021

آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  7 روز قومی اسمبلی کا کورم ٹوٹنا وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، صدر پاکستان وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کریں۔

ن لیگ کے دور حکومت میں بننے والی سڑکوں کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کی ایف آئی اے کو ہدایات کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او یا این ایل سی نے سی پیک کے منصوبے بنائے تو وزیر اعظم بتائیں کہ کیاان اداروں نے پیسہ کمایا ہے؟ کرپشن کی دو صورتیں ہیں یا چین کی کمپنیوں نے قوم کا پیسہ کھایا ہے ،یا پاکستانی فوج نے قوم کا پیسہ کھایا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ شخص نفسیاتی مریض ہے اور خود کچھ کرنے کے قابل نہیں ہے، یہ پاکستانی قوم کے منصوبوں کو متنازع بنانا چاہتا ہے،موٹرویز کے منصوبے دو طرح کے ہیں، ایک فلڈ ایریا ز کی موٹرویز ہیں اور دوسری نان فلڈ ایریا زمیں بنتی ہیں،اس کے ساتھ بڈ پرائس اور تکمیل کی پرائس میں فرق ہوتا ہے،وزیر اعظم مکمل منصوبوں کی لاگت کا بڈ پرائس کے ساتھ موازنہ کررہے ہیں ،یہ ایسا ہی ہے ایک آپ آموں کا سیبوں سے موازنہ کریں، قوم کو بیوقوف بنانا چھوڑدیں، کیونکہ آپ کے الزامات کا مطلب دوست ملک چین اور پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنا ہے۔

وزیراعظم اور حکومتی وزراء پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دو روز سے سلیکٹڈ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے منصوبوں پرقوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے،یا تو وزیر اعظم کے مشیر نالائق ہیں یا وزیر اعظم خود قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved