پاکستان بنگلہ دیش تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو اکیس رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد وسیم نے لیں انہوں نے چار اوورز کرائے، اور 24 اسکور دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز نے دو ، شاہنواز دھانی، حارث رووف اور شاداب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بنگلادیش کے خلاف محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 21 ویں ففٹی بنائی، میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے، شان مسعود نے 31 رنز بنائے جبکہ حیدر علی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد نواز 8 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔