کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ ہلائیں اور مڈل آرڈر کے مسئلہ حل ہو جائے ،رمیز راجہ

7  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی یا بٹن نہیں ہے  دبائیں اورمڈل آرڈر بیٹنگ کا مسئلہ حل ہو جائے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی یا بٹن نہیں ہے کہ مڈل آرڈر بیٹنگ کا مسئلہ،غیر معیاری فیلڈنگ اور پریشر میں اچھا نہ کھیلنے کا حل نکال لیں اس کے لیے ایک طریقہ کار سے گزرنا پڑتا ہے اور اسی طریقہ کار پر عمل شروع کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ سب کہتے ہیں کہ قومی ٹیم کا مڈل آرڈر مضبوط نہیں فیلڈنگ معیاری نہیں پریشر میں اچھا نہیں کھیلتے ہمارے پاس کوئی بٹن نہیں یا جادو کی چھڑی نہیں کہ سب جلدی ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان سب خامیوں پر قابو پانے کے لیے ایک عمل سے گزرنا پڑتا ہے پی جے ایل اور بیسٹ ہنڈرڈ ایک طریقہ کار بنانے کی کوشش ہے اس عمل میں وقت لگے گا لیکن طریقہ کار یہی ہے، پی جے ایل کے اسٹار پی ایس ایل میں دکھائی دیں گے۔

 رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ  میں اچھی شروعات کی ہے، جیت ،جیت ہوتی ہے ، اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے پلان یہی تھا کہ 1992 ورلڈ کپ کی طرح قومی ٹیم 30  روز پہلے آسٹریلیا جاتی لیکن انگلینڈ کی سیریز اور پھر نیوزی لینڈ سہ فریقی سیریز کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک جیسا باؤنس ہوتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔

دوسری جانب ویمن ٹیم کی ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کامیابی پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی فیورٹ بھارت کو شکست دی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ویمن کرکٹرز میں پوٹینشل ہے ، میں نے پورا میچ نہیں دیکھا میں میچ دیکھتے نروس اٹیک میں آجاتا ہوں، بھارت کی 9 وکٹیں گریں تو مجھے کسی نے آکر بتایا تو میں نے میچ دیکھا، ویمن ٹیم جزبے کے ساتھ کھیلی اور جیتی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ویمن کرکٹرز میں پوٹینشل ہے ، دی ویمن لیگ کا پلیٹ فارم انہیں دے رہے ہیں،کرکٹ سے ہی ویمن امپاورمنٹ کا گول حاصل کیا جا سکتاہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved