ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریض انتقال کرگئے، جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 830 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 6 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 288 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 740 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 12 Dec 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,006
Positive Cases: 288
Positivity %: 0.62%
Deaths : 7
Patients on Critical Care: 740— NCOC (@OfficialNcoc) December 12, 2021
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 661، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 839،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار117، بلوچستان میں 33 ہزار 531، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 636، خیبرپختونخوا 5 ہزار 889، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔