سلمان خان پر قاتلانہ حملہ

7  اکتوبر‬‮  2022

بالی وڈ کے دبگ خان  سلمان خان پر قاتلانہ  حملہ ہوا ہے، جسے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارت کی انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے حملہ آور سمیت 3 دہشت گردوں کو سلمان خان کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

اسپیشل سیل کےمطابق لارنس بشنوئی اور جگو بھگونپوریہ کی طرف سے 3 اجرتی قاتلوں کو ٹاسک ملا جس میں گرفتار نوجوا ن سمیت دیپک سورکپور اور منو دگر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے علاوہ بقیہ دو ملزمان میں سے ایک روپوش جبکہ دوسرا جیل میں ہے، پولیس کے مطابق ملزمان دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری  لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی، گینگسٹر نےسلمان خان کو مارنے کی بھی دھمکی دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved