ڈبلیو ڈبلیو ای کی معروف سابق ریسلر سارہ لی انتقال کر گئیں

8  اکتوبر‬‮  2022

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی سابق ریسلر سارہ لی 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساری لی کی والدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیٹی کی موت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہماری فیملی اس وقت بہت صدمے میں ہے۔

سارہ لی نے 2015 میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا ’’ٹف انف‘‘ مقابلہ جیتا تھا۔

سارہ لی کی موت کی خبر سے ریسلنگ کی دنیا میں سوگ کی فضا ہے جبکہ دیگر ریسلرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلر سارہ لی کی شادی ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر کوری جیمز ویسٹن سے ہوئی، جو ویسٹن بلیک کے نام سے مشہور ہیں۔ انکے تین بچے بھی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved