100 ملین ڈالرز کی کرپٹو کرنسی چوری ہو گئی

8  اکتوبر‬‮  2022

ایک بار پھر جعلساز کرپٹو کرنسی چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے، اس بار 100 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی گئی۔

سب سے بڑی کرپٹو کرنسی فرم ’بائنانس‘  نے دعوی کیا ہے کہ سسٹم میں ’ایکسپلائٹ‘ کی وجہ سے ایکسچینج کی مخصوص کرنسی کی اضافی پروڈکشن ہوئی، اس نقصان کا تخمینہ تقریباً 100 ملین ڈالرز ہے۔

فرم کے سربراہ چانگ پینگ ژاؤ کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے سسٹم کو کچھ وقت کے لیے منجمد کر رہے ہیں۔ لیکن صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں، صارفین کو مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔

کچھ غیر ملکی ایجنسیاں اپنے زرائع کے زریعے یہ دعوی کر رہی ہے کہ نقصان کا تخمینہ 100 ملین ڈالرز نہیں ہے بلکہ یہ 570 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔

چانگ پینگ ژاؤ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس چوری میں ’ایک کراس چین برج بی ایس سی ٹوکن ہب پر ایک ایکسپلائٹ‘ شامل ہے۔

واضح رہے کہ یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایگزی انفنیٹی بلاک چین گیم سے 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ چوری کیے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved