کورونا وائرس نے سی پیک منصوبوں کو متاثر کیا، وزیراعظم

30  ستمبر‬‮  2021

آج اسلام آباد میں 600 کوواٹ کی مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے سی پیک منصوبے سست روی کا شکار ہوئے لیکن اب یہ منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

ایک فیصد لائن لاسز میں اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے

ٹرانسمیشن لائنز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا  کہنا تھا کہ ہماری ٹرانسمیشن لائنز بہت پرانی ہوچکی ہیں اور اسی وجہ سے لائن لاسز زیادہ ہیں، بجلی ہونے کے باوجود ہم صارفین کو بلاتعطل بجلی نہیں فراہم نہیں کر سکتے، سی پیک کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پرتین مراحل کا تذکرہ کیا گیا جس میں جنریشن، سڑک اور ٹرانسمیشن شامل ہے، کیونکہ ٹرانسمیشن لائنز ہماری بنیادی ضرورت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 600 کلو واٹ کی  مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن جدید خطوط پر استوار کی گئی ہے اور اس میں لائن لاسز صرف 4 فیصد ہیں، اب تک لائن لاسز 17 فیصد تھے،جبکہ  ایک فیصد لائن لاسز کی صورت اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔

مہنگائی کی حالیہ لہر عارضی ہے

اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی اور پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا لیکن یہ مہنگائی عارضی ہے کیونکہ  جیسے ہی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوگا تو معمولات زندگی بحال ہوجائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved