ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس کو ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری

12  دسمبر‬‮  2021

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء میں شامل کر لیا گیا ۔کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ ایئرریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں ، ریسکیوائیرایمبولینس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے حادثات کے زخمیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔عثمان بزدار نے کہاکہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے ۔انشاء اللہ یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اس منصوبے سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا۔ یہ خالص مفاد عامہ کا منصوبہ ہے، اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved