اسرائیلی وزیر خارجہ کا بحرین کا پہلا دورہ، سفارتخانے کا افتتاح بھی شیڈول میں شامل

30  ستمبر‬‮  2021

اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لیپڈ خلیجی ریاستوں سے تعلقات قائم ہونے کے بعد اپنے پہلے دورے پر بحرین پہنچ گئے ہیں۔ بحرین کے دارلحکومت مناما میں وہ بحرینی وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ سطحی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ وہ بحرین میں اسرائیل کے سفارتخانےکا   افتتاح بھی کریں گے۔

دونوں ممالک کے مابین تعلقات قائم ہونے کی بعد اسرائیلی وزیر خارجہ کا یہ بحرین کا پہلا دورہ ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کی آمد کے ساتھ ہی بحرین حکومت نے اسرئیل کے ساتھ پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں آج پہلی پرواز بحرینی دارلحکومت مناما سے براہ راست تل ابیب کیلئے روانہ ہو گئی۔

بحرینی حکام اسرائیلی وفد کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، معاشی معاہدات  پر دستخط کریں گے جبکہ ہسپتالوں اور پانی کی کمپنیوں کے مابین معاہدات پر دستخط کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved