شیخ رشید سے معاملات طے پا چکے ہیں، حریم شاہ

11  اکتوبر‬‮  2022

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے شیخ رشید سے معاملات طے پاچکے اب کوئی اختلاف نہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں حریم  شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر سمیت پی ٹی آئی کے متعدد لوگ میرے خلاف ہیں، میں نے کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی ہے، ایک ویڈیو کی وجہ سے شہزاد اکبر کے کہنے پر مجھ پر مقدمہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سے اب کوئی اختلاف نہیں ہے ان سے معاملات طے پاچکے ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی سپورٹر ہو ، ن لیگ کی کبھی حمایت نہیں کی، اس کے ہمیشہ خلاف رہی ہوں لیکن پی ٹی آئی کے کچھ لوگ میرے خلاف ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved