وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرکٹ شاید واحد چیز ہے جو پورے پاکستان کو جوڑتی ہے۔ گلگت بلتستان سے گوادر کے سمندر تک اگر کوئی ایک چیز پاکستان کو اکٹھا کرتی ہے تو وہ کرکٹ ہے، کیونکہ ہمارے دل اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں سپورٹس تجزیہ کار ڈاکٹر نعمان نیاز کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ منسوخ ہونے سے ہمیں مالیاتی نقصان بھی ہوا لیکن اس کے باوجود پی ٹی وی خسارے سے نکل آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیمز کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی وجہ سے پی ٹی وی کو 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، لیکن اس کے باوجود ایک طویل عرصے بعد پی ٹی وی خسارے سے نکل کر 1.3 ارب روپے کما رہا ہے۔
ایک طویل عرصہ خسارے کے بعداس سال پاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دوروں کے التواء کی وجہ سے ہمارا تیس کروڑ کا نقصان ہوا اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑ لیں گے،PTV کی مینجمنٹ اور ورکرز کو اس کارکردگی پر مبارکباد
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 30, 2021