سہ ملکی سیریز،نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

12  اکتوبر‬‮  2022

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دی ۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں ڈیون کانوے کے 64 رنز اور گلین فلپس کے جارحانہ 60 رنز کی بدولت بنگلا دیش کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا تھا۔ڈیون کانوے نے 40 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گلین فلپس نے 24 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ مارٹن گپٹل نے بھی 34 اور فن ایلن نے 32 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے دو، دو جبکہ شریف الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم انتہائی کوشش کے باوجود بھی مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔بنگلا دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا، مایہ ناز آل راؤنڈر نے 44 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس اور سومیا سرکار نے 23، 23 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے تین جبکہ ٹم ساؤتھی بھی دو وکٹیں لیں۔پاکستان کے خلاف  مین آف دی میچ مائیکل بریسویل نے بھی دو وکٹیں لیں ۔

میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 24 گیندوں پر 60 رنز بنانے والے کیوی پلیئرگلین فلپس کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

خیال رہے کہ آج کا میچ اس لیے بھی اہمیت کا حامل تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم یہ میچ ہار کر سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے، اب تین ملکی سیریز کا فائنل جمعہ 14 اکتوبر کو مہمان نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے علاوہ پاکستان بھی شامل ہے جسے گزشتہ روز میزبان ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔

سیریز کا آخری راؤنڈ میچ کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved