بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تھوڑی دیر کیلئے ہیک کر لیا گیا تھا، جسے ریکور کرا لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے ہیکرز نے ٹوئٹ کر دی کہ حکومت نے بٹ کوائن کرنسی کو باقاعدہ طور اپنا لیا ہے، اور اس کرنسی کے 500 یونٹس بھی خریدے گئے ہیں جنہیں بھارتی عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔
اس ٹوئٹ کے آدھے گھنٹے بعد ہی بھارتی وزیراعظم کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا، اس دوران ہونے والی ٹوئٹس کو نظر انداز کیا جائے۔
The Twitter handle of PM @narendramodi was very briefly compromised. The matter was escalated to Twitter and the account has been immediately secured.
In the brief period that the account was compromised, any Tweet shared must be ignored.
— PMO India (@PMOIndia) December 11, 2021
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا ہے، جس کے بعد اکاؤنٹ کو مزید محفوظ کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم کا ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے اور اس کے ٹوئٹ پوسٹ ہونے کے بعد بھارتی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، اور یہ ٹوئٹر پر فوراً ٹرینڈ کرنے لگ گیا تھا، جس کے بعد اکاؤنٹ ریکور ہوتے ہی بٹ کوائن کے متعلق ٹوئٹ ہٹا دی گئی تھی۔