بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی؟بی سی سی آئی نے بتا دیا

15  اکتوبر‬‮  2022

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کہا کہ وہ 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کہا کہ وہ 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔  بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے فائنل میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ “یہ ہمیشہ کی طرح حکومت ہند کی منظوری سے مشروط ہوگا۔” “اس سال کے ایشیا کپ کی طرح متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کی میزبانی کا ہمیشہ یہ متبادل ہوتا ہے۔

دوسری طرف ہندوستان 23 اکتوبر کو اپنے T20 ورلڈ کپ 2022 ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان سے مقابلہ کرنے کے لیے تیارہے۔پاکستان ٹیم نے ایک سال میں تین بار ٹیم انڈیا کا سامنا کیا ہے،جس میں سےدو میچ جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان 2023 کے دوسرے ہاف میں 50 اوور کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جس کے بعد ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو دینے کی منظوری دی گئی تھی، اس اجلاس کی صدارت بھارت کے جے شاہ نے کی تھی، اور بھارتی بورڈ نے پاکستان کی میزبانی کو منظور کیا تھا۔

یاد رہے کہ1983 سے شروع ہونے والے اس ایونٹ (ایشیا کپ) کے اب تک 15 ایڈیشنز ہوچکے ہیں، لیکن سیاسی تناؤ کے باعث بھارت اور پاکستان صرف ایک ایک بار ہی ایشیا کپ کی میزبانی کرسکے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ مرتبہ میزبانی کا اعزاز بنگلہ دیش کو حاصل ہے، جس نے 5 ایشیا کپ کی میزبانی کی ہے۔ اس کے بعد سری لنکا نے 4 اور متحدہ عرب امارات نے 3 بار یہ اعزاز حاصل کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved