پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید6 افراد جاں بحق ہو گئے

13  دسمبر‬‮  2021

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے،  جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 836 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 244 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار293ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں39 ہزار 387کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی۔ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 9ہزار48 رہ گئی۔

ین سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 836 تک پہنچ گئی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved