ایف بی آر کے ٹیکس فائلنگ سسٹم میں تکنیکی مسائل کی وجہ سےتاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔ آج کراچی چیمبر آف کامرس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کے سی سی آئی کے وفد نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021ء تھی۔