کورونا کی ایک اور لہر، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

16  اکتوبر‬‮  2022

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یوروپی سنٹر فار ڈیزیز پریونشن اینڈ کنٹرول نے کہا ہے کہ کورونا کی ایک اور لہر یورپ میں شروع ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ پورے خطے میں کیسز بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے ڈائریکٹر ہنس کلوج اور ای سی ڈی سی کی ڈائریکٹر اینڈریا امون نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ ہم وہاں نہیں ہیں جہاں ہم ایک سال قبل تھے ، لیکن یہ واضح ہے کہ کووڈ۔19 کی وبائی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بدقسمتی سے یورپ میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے اشارے بڑھتے دیکھ رہے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک اور لہر ممکنہ طور شروع ہو گئی ہے لہذا یورپی ممالک موسمی انفلوئنزا کے کیسز میں متوقع اضافے سے پہلے فلو اور کورونا دونوں ویکسین لگائیں۔

یاد رہے کہ ڈبلیو ایچ او کے خطہ وار اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں صرف یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved