بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور ڈرامے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ وشالی ٹھکر نے مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وشالی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گہری دوست تھیں جن کی وجہ موت ان کے بوائے فرینڈ کو قرار دیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ لکھا تھا جو مرنے کے بعد ان کی لاش کے پاس سے ملا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں سابق دوست کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس کے باعث انہوں نے خود کشی کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا نے جب ان کے ہمراہ کام کرنے والے اداکار سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہے، تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ وشالی نے ایک اور مشہور ڈرامے سسرال سمر کا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔