پاکستانی عمر اکمل کی پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں واپسی ہوئی ہے، کامران اکمل کہ بطور احتجاج پی ایس ایل سے ہی دستبردار ہوگئے۔
عمر اکمل کو گزشتہ روز ہونے والی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری کے دوسرے راؤنڈ میں خریدا۔اس موقع پر قومی کرکٹر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Thank you team @TeamQuetta @nadeem_omar57 @SarfarazA_54 https://t.co/yb7hqKILHB
— Umar Akmal (@Umar96Akmal) December 12, 2021
واضح رہے کہ عمر اکمل نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔ بعدازاں چوتھے اور پانچویں سیزن میں عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلے تھے۔پی ایس ایل 6 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ان پر پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے وہ اس ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 7 کیلیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کی خدمات سلور کیٹیگری میں حاصل کیں، جس کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر لیگ سے ہی احتجاجاً دسبردار ہوگئے۔انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ شاید اب ٹیم میں میری ضرورت نہیں رہی، مجھے سلور کیٹیگری میں منتخب کرنے سے بہتر ہے کہ نوجوانوں کو موقع دیں، میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔