ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور افغانستان کا وارم اپ میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا

19  اکتوبر‬‮  2022

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔

155 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز میں دوسرے اوور میں 19 رنز بنائےتھے جس کے بعد بارش  کے باعث میچ روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا جس کے باعث امپائر کو میچ ختم کرنا پڑا۔

برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان  نےمقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

 وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی  نے افغانستان کے خلاف شاندار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات میں ہی افغانستان کی 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

  شاہین شاہ نے  افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا ، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی  کو صرف 9 ہی  رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوگئے۔

  افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف لینے میں کامیاب ہو گئے، افغان بیٹر دروش 7 رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد  افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی جس کے بعد حارث روف اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی 37 گیندوں پر 51  اور عثمان غنی نے 20 گیندوں پر 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved