وزیر خزانہ کے بعد برطانوی وزیر داخلہ بھی مستعفی

20  اکتوبر‬‮  2022

برطانیہ میں ایک بار پھر سیاسی بحران بڑھنے لگا ہے، وزیر خزانہ کے بعد وزیر داخلہ بھی مستعفی ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو مینیسٹیریل کوڈ کی خلاف ورزی پر عہدے سے برطرف کیا گیا۔

وزیراعظم لز ٹرس نے سویلا بریورمین کی جگہ پر گرانٹ شاپس کو نیا وزیر داخلہ بنا دیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ میں فریکنگ مسئلہ پر قرارداد پر ووٹنگ کے دوران بھی ہنگامہ آرائی ہوئی۔

اس معاملے پر حکومت کی چیف وہپ وینڈی مورٹن اور ڈپٹی وہپ کریگ ویٹاکر نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے ارکان کی اکثریت وزیراعظم لزٹرس کے استعفے کی خواہشمندہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved