ایشیاء کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بھارت کا بیان سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑی اہم ہے، اس لئے وزارت داخلہ تمام تر امور کا جائزہ لیکر حتمی فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ 2023ء کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی
پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی آئندہ برس ستمبر میں کرنی ہے۔