پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی میلبورن کی مسجد میں بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دین کی تبلیغ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں انہوں نے اب تک برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلے۔پاکستان ٹیم کا وارم اپ میچز میں پہلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دوسرا مقابلہ افغانستان سے ہوا جو بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا۔قومی ٹیم سپر 12 مرحلے کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے آج میلبورن پہنچ گئی ہے، جہاں ان کا مقابلہ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
میلبورن پہنچ کر قومی ٹیم وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں دین کی تبلیغ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کو معروف اسپورٹس جرنلسٹ ماہم فاطمہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان مسجد کے ممبر پر بیٹھ کر اللہ کی بڑائی بیان کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم 23 اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز کرنے کے بعد اگلا میچ 27 اکتوبر کو کھیلے گی جب کہ تیسرا میچ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا۔
Muhammad Rizwan Preaching Islam in a mosque at Melbourne. pic.twitter.com/X8Rj5NPN0b
— Maham Fatima (@Maham0fficial_2) October 20, 2022