کورونا وائرس اب بھی بین الاقوامی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ہے، عالمی ادارہ صحت

20  اکتوبر‬‮  2022

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اب بھی بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی(پی ایچ ای آئی سی) ہے جو عالمی ادارہ صحت کا سب سے زیادہ الرٹ کا درجہ ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز ایمرجنسی کمیٹی نے اپنے سہ ماہی جائزہ اجلاس کے بعد کہا کہ کورونا وائرس کی شدت اور ہفتہ وار اموات میں کمی کے باوجود کورونا وائرس سے ہونے والی اموات زیادہ ہیں۔

انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق پیچیدگیوں اوراس کے بعد کے حالات بارے انتباہ کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس کے مستقبل کی مختلف حالتوں کی جینیاتی اور اینٹی جینک خصوصیات کی ابھی تک قابل اعتبار انداز میں پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

وائرس کے ارتقاء جاری رکھنے کی توقع کے ساتھ کمیٹی نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس کے نئت ویرینٹس موجودہ ویکسین اور علاج کے لیے چیلنجز پیدا کر سکتی ہیں اور شمالی نصف کرہ میں آنے والے موسم سرما میں یہ وبا مزید پھیل سکتی ہے۔کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی ردعمل کی مسلسل ہم آہنگی ضروری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت نے مغربی ممالک میں کورونا وائرس کی ایک اور لہر کا انتباہ جاری کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved