فروخت نہ ہونے کے باعث کترینہ کیف نے شادی کی تصاویر خود ہی شیئر کرنا شروع کر دیں

13  دسمبر‬‮  2021

کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق فروخت کئے تھے، لیکن تصاویر فروخت نہ ہونے کے باعث کترینہ کیف نے خود ہی شیئر کر دیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشال نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باعث پہلے  5 دسمبر کو ممبئی کی عدالت میں میرج ایکٹ 1954ء  کے تحت ہی  شادی کی تھی، جو کہ دو مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے، بعدازاں 9 دسمبر 2021ء کو راجستھان کے نجی پیلس میں دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی شناخت بھی صیغہ راز میں رکھی گئی، جس کیلئے ہوٹل انتظامیہ کو مہمانوں کے ناموں کے بجائے کوڈز الاٹ کرنے کو پابند کیا گیا تھا۔شادی میں شرکت کیلئے نو موبائل فون پالیسی لاگو کی گئی تھی، جبکہ مہمانوں کو شادی میں شرکت ظاہر نہ کرنے، فوٹو گرافی نہ کرنے، تصاویر اور لوکیشن سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا بھی پابند کیا گیا تھا۔

یہ اقدامات صرف اس لئے کئے گئے تھے کیونکہ جوڑے نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمازون پرائم ویڈیو کو  80 کروڑ روپے میں فروخت کر رکھے تھے، لیکن فوٹوگرافی فروخت نہ ہونے کے باعث کترینہ کیف نے شادی کی تقریبات کی تصاویر خود ہی شیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔

شادی سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشال اپنی شادی کی خبروں کی مسلسل تردید کرتے رہے تھے۔

 

بعد ازاں بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ انکشاف ہوا کہ اس کی وجہ نشریاتی حقوق کا فروخت کیا جانا تھا۔

 

اسی لئے جن مہمانوں کو مدعو کیا گیا انہیں مکمل رازداری برقرار رکھنے کے ضوابط کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ اور وکی نے صرف ویڈیو کے نشریاتی حقوق فروخت کئے تھے، اور تصاویر کیلئے وہ کسی اور کمپنی کے ساتھ الگ معاہدہ کرنا چاہتے تھے۔

 

لیکن شادی کی تقریبات کو 2،3 روز گزرنے  کے باوجود بھی مناسب دام نہ ملنے کے باعث یہ تصاویر اب خود شیئر کی جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved