نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، آسٹریلیاء کو شکست

22  اکتوبر‬‮  2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

سپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوا جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

 نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمز نیشم 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹوائنس 7، ٹم ڈیوڈ 11، میتھیو ویڈ 2، پیٹ کمنز 21، مچل اسٹارک 4 اور ایڈم زمپا صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔

جوش ہیزل ووڈ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور مچیل سینٹنر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور لوکی اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

آج دوسرے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

 واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے گئے، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس(گروپ اے اور گروپ بی) میں تقسیم کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved