محمد رضوان بھی آؤٹ، پاکستان کے 6 اوورز میں 32 رنز

23  اکتوبر‬‮  2022

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے میں  بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ  کا فیصلہ کیا۔

کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے  ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس موقع پر روہت شرما نے کہا کہ پچ بولنگ کےلیے بہتر لگ رہی ہے، میچ کی بہت اچھی تیاری کی ہے۔

دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ  ہم بھی ٹاس جیتنے کے بعد بولنگ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی، ہم چھ بیٹرز کے ساتھ میدان میں اتررہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز  اور 2 اسپنرز شامل ہیں، ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد،حیدر علی،محمد نواز، آصف علی،شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

بھارت کی ٹیم میں کپتان روہت شرما سمیت، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، وکٹ کیپر دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، روی چندر ایشون، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور محمد شامی شامل ہیں۔

اس سے قبل خبریں تھیں کہ میلبرن میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں تاہم اب یہ امکان کم ہوگیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اس وقت دھوپ نکل آئی ہے۔

اس سے قبل ہوبارٹ میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں لنکن ٹائیگرز نے آئرش ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved