پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کو ایک کلاسک میچ قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ آپ کبھی جیت جاتے ہیں تو کبھی ہارتے ہیں، ہم سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ ہوسکتا ہے، آپ کی کوشش پر بہت فخر ہے۔
پی سی بی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ٹیم پاکستان آپ گیند اور بیٹ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے۔
A classic! You win some you lose some and as we all know this game can be cruel and unfair .#TeamPakistan couldn’t have given more with bat and ball. Very proud of the effort!
— Ramiz Raja (@iramizraja) October 23, 2022
یاد رہے کہ آج میلبرن میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔