چین میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آگیا، برطانیہ میں اومی کرون سے پہلی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کا پہلاکیس چین کے شہر تیانجن میں رپورٹ ہوا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ شخص 9 دسمبرکو بیرون ملک سے آیا تھا، متاثرہ شخص کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص انتقال کر گیا ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ میں اومی کرون کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور متعدد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ خاتون بھی صحتیاب ہوچکی ہیں۔
اومی کرون چین بھی پہنچ گیا، برطانیہ میں پہلی موت
13
دسمبر 2021