لال حویلی کا معاملہ،عدالت کا وکیلِ درخواستگزار کو بڑا حکم

24  اکتوبر‬‮  2022

عدالت نے لال حویلی سمیت سات اراضی یونٹس کی بے دخلی نوٹس پرسماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور ان کے بھائی کے لال حویلی سمیت سات اراضی یونٹس کی بے دخلی نوٹس پر کیس کی سماعت ہوئی۔مقامی عدالت کے جج نے درخواست گزار کے وکیل کو ہر صورت 26 اکتوبر کو بحث کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے کیس کی سماعت کی۔ جبکہ متروکہ وقف املاک کے وکیل نے عدالت سے کیس کی مکمل تیاری کیلئے مزید وقت دینے استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا۔

شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کیخلاف 110 کی درخواست جمع کرائی جس پر متروکہ وقف املاک کے وکیل نے سوال اٹھاتے ہوئے کیا کہ متروکہ وقف املاک سے متعلق قانون واضح ہے اور اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مرکزی درخواست اور حکم امتناع پر بحث کا حکم دیتے ہوئے کیس کہ سماعت ملتوی کردی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved