میچ بہت اچھا ہوا، کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم سب ہارے ہیں، بطور ٹیم جیتیں گے، بابر اعظم

24  اکتوبر‬‮  2022

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج میچ بہت اچھا ہوا، کچھ غلطیاں ہوئیں لیکن ان سے سیکھنا ہے گرنا نہیں ہے۔
عالمی شہرت یافتہ بلے باز بابر اعظم نے میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کی طرح کوشش کی، ابھی ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے، بہت میچز پڑے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم کسی ایک بندے کی وجہ سے نہیں ہارے، ہم سب ہارے ہیں، کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے کہ کس نے ہرایا ؟
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بطور ٹیم ہارے ہیں، بطور ٹیم ہی ہم جیتیں گے، ہم نے اپنی غلطیوں پر بطور ٹیم کام کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved