آصف زرداری کی اداروں کیخلاف نعروں کی مذمت

24  اکتوبر‬‮  2022

سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کیخلاف نعروں کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا کو جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ اداروں کےخلاف کوئی پلیٹ فارم استعمال نہیں ہونا چاہئے پاکستان کی بقا کا دارومدار ہمارے اداروں پر ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ افسوس ایک شخص نےملک کوگالی ونفرت کےسواکچھ نہیں دیا سب جانتےہیں یہ شخص کس کے کہنے پر اداروں کیخلاف نفرت پھیلارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارےسپاہی، افسران وردی میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ادارےکےخلاف نعرےبازی انتہائی قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعروں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved